ایف بی آر‘اربوں روپے ٹیکس چوری کی تحقیقات کے احکام جاری

ایف بی آر‘اربوں روپے ٹیکس چوری کی تحقیقات کے احکام جاری

  

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ماتحت اداروں کو ملک بھرمیں مالی سال 2013-14 کے دوران ایک فیصد اضافی ٹیکس اور 2 فیصد مزید ٹیکس کی مد میں ہونیوالی اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی تحقیقات کے احکام جاری کردیے ہیں۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ یہ احکام ڈائریکٹریٹ انٹرنل آڈٹ کی طرف سے مالی سال2013-14 میں صرف اپریل تا مئی کے عرصے کیلئے صرف آر ٹی او لاہور کی حدود میں 28کمپنیوں کے انٹرنل آڈٹ میں پکڑی جانے والی 10کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کے کیس کے بعد جاری کیے ہیں کیونکہ ایف بی آر کو رپورٹ موصول ہوئی ہے۔جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہزاروں ٹیکس دہندگان کی طرف سے گزشتہ مالی سال میں فنانس ایکٹ 2013 کے ذریعے عائد کردہ اضافی ٹیکس اور 2 فیصد مزید ٹیکس کے واجبات جمع نہیں کرائے گئے،اب ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام آر ٹی اوز اورایل ٹی یوز ٹیکس گوشوارے و دیگر ریکارڈ کی چھان بین کرکے ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں اورافرادکیخلاف کارروائی کرینگے۔

مزید :

کامرس -