رمضان المبارک صبر و تحمل اور برداشت و قناعت کا درس دیتا ہے، نبیر ہ عندلیب نعیمی

رمضان المبارک صبر و تحمل اور برداشت و قناعت کا درس دیتا ہے، نبیر ہ عندلیب ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستا ن مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر و تحمل اور برداشت و قناعت کا درس دیتا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو ریلیف دینے کےلئے نا جائز منافع خوروں اور مضر اشیاءفروخت کرنے والوںکو نشانہ عبرت بناد یا جائے گا پنجاب حکومت ماہ مقدس میں بلیک مارکیٹنگ،ناجائزمنافع خوروںکو عوام کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیگی رمضان المبارک عبادات کا مقدس مہینہ ہے تاجران اور د کاندار ناجا ئز منافع خوروں سے اجتناب کریں صفا ئی کا خیال رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام عبادت اور خدمت کا مجموعہ ہے اور خصوصاً ماہ رمضان ہمیں انصاف ، اخوت ، بھائی چارگی اور انسانیت کا درس دیتا ہے اللہ تعالیٰ نے حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بلا رنگ و نسل و منسلک انسانیت کی خدمت کی جائے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین غریب اور ناداروں کا خیال رکھنا با حیثیت مسلمان ہم سب کا فرض ہے تمام مخیر حضرات اس مبارک مہینے میں اپنے آس پاس رہنے والے مستحق افراد کی بھر پور مدد کریں تاکہ وہ مستحق افراد اس ماہ رمضان میں اپنے اہل و عیال کی بہتر کفالت کرسکیں ۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -