حکومت نے سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کےلئے 5 ارب کی سبسڈی فراہم کی ، آصف من ہیس

حکومت نے سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کےلئے 5 ارب کی سبسڈی فراہم کی ، آصف من ...

  

لاہور ( خبرنگار) صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن پنجاب آصف سعید منہیس نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں سستے اور معیاری اشیاءکی فراہمی کےلئے 5 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے انہوںنے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروں میںآخری روزے تک عوامی سہولت کےلئے فعال مانیٹرنگ جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میںعام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے سرکاری مشینری اشیاءکی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروںمیں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں لودھراں ، کہروڑپکا اور دنیا پور میںرمضان بازاروں کے معائنے کے مو قع پر کیا۔ ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ،اے ڈی سی واجد علی شاہ ، اسسٹنٹ کمشنرز ، چیئر مین و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیز، محکمہ خوراک ، زراعت، ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران ، تاجران اور میڈیا کے نمائند گا ن اس موقع موجودتھے۔

صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے رمضان بازاروں میںآٹا، چینی، سبزی ، فروٹ ، گوشت اور دیگر اشیاءخوردونوش کے تمام سٹالوں اور فرسٹ ایڈ سمیت شکایات سیل کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوںنے اس موقع پر رمضان بازاروں میںموجود خریداروں سے فراہم کی جانے والی سہولتوںبارے سوالات کیئے جس پر انہیں نہایت تسلی بخش جوابات ملے۔ صوبائی وزیر نے آٹے کی کوالٹی اور وزن کا بھی جائزہ لیا جس پر دونوںدرست پائے گئے۔ انہوںنے مختلف سٹالوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں میں اشیاءخوردنوش کی سو فیصد دستیابی کو آخری روزے تک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔معائنہ جات کے موقع پر صوبائی وزیر نے شکایت رجسٹر میں درج شکایات کے ازالے کےلئے متعلقہ افسران سے دریافت کیا اور ہدایت کی کہ کسی بھی شکایت کے اندارج ہوتے ہی بلا تاخیر اس پر ایکشن لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ محکمہ جات کوہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی ، صفائی ستھرائی سمیت شہریوں کے لیے بنائے گئے سہولت کاﺅنٹر ز اور انتظار گاہیں بہتر سے بہتر حالت میں یقینی بنائیں۔معائنہ جات کے موقع پر صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر رمضان بازاروںمیں لوگوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جار ہاہے اور اس سلسلے میں تمام صوبے کی انتظامی مشینری دن رات خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان بازاروں میں مجموعی انتظامات بہتر اور تسلی بخش ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -