ڈاکٹر انجم نسیم کی تعلیمی میدان میں خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا
لاہور ( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری کو تحریک استحکام پاکستا ن کونسل نے تعلیمی میدان میں خدمات کے اعتراف میں قائد اعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا ڈاکٹر انجم نسیم صابری پنجاب یونیورسٹی کی کم عمر، متحرک اور محنتی اساتذہ میں سے ایک ہیں۔ اس کامیابی پر انہیں فیکلٹی ممبران اور طلباءوطالبات نے مبارک باد پیش کی ہے۔