میوہسپتال کے شعبہ سوشل ویلفیئر میں رکھے گئے غیر قانونی ملازمین کو برطرف کردیاگیا

میوہسپتال کے شعبہ سوشل ویلفیئر میں رکھے گئے غیر قانونی ملازمین کو برطرف ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)میوہسپتال کے شعبہ سوشل ویلفیئر میں رکھے گئے غیر قانونی ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے یہ ملازمین ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری فنانس جلیل احمد کی طرف سے رکھے گئے تھے جن کو اس پیسے سے جو مخیر حضرات غریب مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لئے دیتے ہیں اس سے تنخواہ دی جارہی تھیں جس کی روزنامہ پاکستان نے تفصیلی خبردی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے صوبائی محتسب نے سیکرٹری زکوٰة سے جواب طلب کرلیا مگر صوبائی محتسب کے حرکت میں آنے سے قبل ہی سوسائٹی کے صدر اور میوہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد چودھری نے بھی ایکشن لے لیا سیکرٹری فنانس کی طرف سے رکھے گئے غیر قانونی ملازمین کو فارغ کردیا ملازمین نے سوشل ویلفیئر آفیسر اور سیکرٹری فنانس سے مل کر زکو کے پیسے کو ذاتی جاگیر بنارکھا تھا اور من مانی کررہے تھے ایم ایس نے سوسائٹی کی منظوری کے بعد تینوں ملازمین کو فارغ کردیا ہے فارغ ہونے والے ملازمین میں احمد ،نصیر سمیت ایک اور ملازم شامل ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -