چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنیوالے ایک پراجیکٹ بھی نہیں چلاسکے، عابد حسین

چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنیوالے ایک پراجیکٹ بھی نہیں چلاسکے، ...

  

لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ پرسیاست کرنے والے بتائیں کہ یہ منصوبہ بند کیوں ہوا ہے ،چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے ایک پراجیکٹ بھی نہیں چلاسکے ،پورے سال میں ایک بھی میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی جاسکی ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے دن رات اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں لیکن ابھی تک ان اجلاسوں میں اس مسئلہ کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جاسکا ،صرف رسمی کارروائیاں کی جارہی ہیں،روز اس بحران پر قابوپانے کے لئے اعلانات کئے جاتے ہیں مگر عملی طو رپر کچھ نہیں ہوسکا ہے ،یہ ہی حال رمضان بازاروں کا ہے ،یہ سستی اشیاء کی فروخت کے اعلانات ہوتے ہیں مگر عملی طو رپر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ،گلے سڑے پھل اورسبزیوں کی قیمت میں معمولی کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کااعلان کردیا جاتا ہے ،حکومت بڑے بڑے اعلانات کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ عوام مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -