عمران خان کو لانگ مارچ سے ایوان اقتدارتک رسائی کاشارٹ کٹ نہیں ملے گا، قیصر محمود

عمران خان کو لانگ مارچ سے ایوان اقتدارتک رسائی کاشارٹ کٹ نہیں ملے گا، قیصر ...

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ عمران خان ایک خودپسند اورضدی شخص ہیں عمران خان پچھلے پندرہ برسوں سے سیاست میں ہیں مگراس کے باوجود انہیں پاکستانیوں کامزاج سمجھ نہیں آیا ایٹمی پاکستان کی بھاگ دوڑ عمران خان کی صورت میں ایک غیرمتوازن انسان کے سپردنہیں کی جاسکتی وزیراعظم میاں نوازشریف ایک مستقل مزاج،وطن پرست اوراعتدال پسندسیاستدان ہیں عمران خان یادرکھیں انہیں لانگ مارچ سے ایوان اقتدارتک رسائی کاشارٹ کٹ نہیں ملے گا اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ عمران خان کوپاکستان کی سا لمیت کی قیمت پرسیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جمہوریت کے حامی پرامن آئینی تبدیلی کیلئے چارسال بعدہونیوالے عام انتخابات کاانتظار کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عمران خان کے ساتھ نیکی کی ورنہ خیبرپختونخوا میں بھی ان کی جماعت اپوزیشن بنچوں پربیٹھی ہوتی ،موصوف اس نیکی کاصلہ شر کی صورت میں دے رہے ہیںتویہ ان کاظرف ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت جمہوریت کی مضبوطی کیلئے دوسروں کے مینڈیٹ کااحترام کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنرراج کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے میاں نوازشریف کی قیادت میں عدلیہ کی آزادی اوربحالی کیلئے لاہورسے اسلام آباد کی سمت کامیاب لانگ مارچ کیا تھا ،کپتان عمران خان کے پا س ایساکوئی قومی ایشو نہیں ہے لہٰذاءبہترہوگاوہ دھاندلی کاماتم کرنے کی بجائے 11مئی 2013ءکے عام انتخابات میںتاریک انصاف کی بدترین شکست کے محرکات واسباب تلاش کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -