کشمیر کی تاریخ شہد اء کے خو ن سے عبا رت ہے یہ خو ن ضرور رنگ لائے گا، طارق احسا ن

کشمیر کی تاریخ شہد اء کے خو ن سے عبا رت ہے یہ خو ن ضرور رنگ لائے گا، طارق احسا ن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )ڈو گرا فو ج کے ہا تھوں جد و جہد آزادی کے دوران 22کشمیر یوں کی شہا دت کی یاد منانے کیلئے یوتھ فور م فار کشمیر لا ہو ر کے زیر اہتما م ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا صدارت چیف آرگنا ئز ر طا رق احسا ن غو ری نے کی جب کہ تقریب میں علا مہ حسین احمد اعوان ، مفتی محمد شفیع جو ش ، محمد سر فرا ز خا ن ، الحا ج محمد یو سف خا ن ، اجالا شفیق اور راؤ شمیم احمد نے خطا ب کیا تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے یوتھ فور م فا ر کشمیر پنجاب کے چیف آرگنا ئز ر طا رق احسا ن غو ری نے کہا کہ وادی کشمیر کی تاریخ جد وجہد آزا دی کے شہد اء کے مقد س خو ن سے عبا رت ہے اور یہ خو ن ضرور رنگ لا ئے گا اور غلا می کی سیا ہ رات کا خا تمہ ہو گا ڈوگرا راج کے دورا ن کشمیر یوں پر ظلم و ستم کے پہا ڑ توڑے جا تے تھے اور ایسے ہی المنا ک واقعہ سے 22بے گنا ہ کشمیریوں کو ڈوگرا سپا ہیوں نے گو لیا ں مار کر شہید کیا مگرآزا دی کی تڑپ آج بھی ویسے ہی زند ہ ہے ہم کشمیر کے شہداء کو سلام پیش کر تے ہیں مو لا نا محمد شفیع جو ش نے کشمیر ی شہداء کی عظیم قربا نیوں کو زبر دست خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا شہداء کا خو ن کشمیر ی قوم پر قرض ہے اور ہم سب مل کر شہداہ کے خو ن کا قرض اتاریں گے اور بھارتی غاصبوں کو کشمیر سے نکا ل کر دم لیں گے۔ بھارت 2کروڑ کشمیریوں کو باز ور طاقت غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا ۔