مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی رہنما لطیف حسن نیازی کو ہوش آگیا

مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی رہنما لطیف حسن نیازی کو ہوش آگیا

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی رہنما لطیف حسن نیازی جو اسلام آباد سے لاہورآتے ہوئے موٹروے پرایک خوفناک ا یکسیڈنٹ کے نتیجہ میں شدیدزخمی اوربیہوش ہوگئے تھے اورشفاءہسپتال اسلام آبادمیںمسلسل کئی روزبیہوشی کے بعد انہیںہوش آگیا ،انہوں نے ہوش میں آنے کے بعداپنے سامان کے بارے میں پوچھا توانہیں بتایا گیا کہ جس وقت وہ شدیدزخمی حالت میں بیہوش پڑے تھے اس وقت کوئی چور ان کے جاپانی اورپاکستانی آئی ڈی کارڈز،ان کاپاسپورٹ ،ان کابیگ جس میںپاکستانی روپے ،جاپانی ین اورامریکی ڈالرز سمیت ان کے اہم کاغذات لے اڑاہے ۔لطیف حسن نیازی نے چورسے اپیل کی ہے کہ وہ ان کاپاسپورٹ اوردوسرے کاغذات انہیں واپس کردے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -