ضرب عضب آپریشن کا دائرہ پور ے ملک تک پھیلایا جائے ، معصوم حسین نقوی

ضرب عضب آپریشن کا دائرہ پور ے ملک تک پھیلایا جائے ، معصوم حسین نقوی

  

لاہور (پ ر) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی آپریشن کو صرف قبائلی علاقوں تک محدود رکھنا زیادتی ہوگی۔ پاکستان کے دوسرے حصوں میں کہ جہاں دہشت گردوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں، وہاں بھی ان کا پیچھا کرکے انہیں ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ طالبان سمیت جہادی تکفیری گروہوں کی سرپرستی امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان میں فرقہ واریت کو عسکری رنگ دینے والے مسلم ممالک سے بھی احتجاج بھی کرنا چاہیے لیکن اصل امتحان آئی ڈی پیز کی بحالی کے ساتھ اس علاقے میں امن کا قیام ہوگا جس کے لئے ضروری ہے کہ قبائلی علاقو ں میں سیاسی اصلاحات کی جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے روابط بنا کر انہیں پاکستان باقی لوگوں کی طر ح قومی دھارے میں لائیں، انہیں سہولیات حاصل ہوں سیاسی جماعتیں ان علاقوں میں اپنی تنظیم سازی کرسکیں اور عوام تک اپنا پیغام پہنچائیںجوکہ دہشت گردوں سے نجات کا باعث ہو۔ مطالبہ کیاکہ فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنا کر یا قبائلی علاقو ں کو خیبر پختونخواہ میں شامل کرکے یہاں کے عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -