معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کھلی دہشت گردی ہے، عابد میر

معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کھلی دہشت گردی ہے، عابد میر

  

لاہور(پ ر)شبا ب ملی لاہور کے صدر عابد میرنے سمن آباد کے علاقہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کھلی دہشت گردی ہے عالمی برادری فوری نوٹس لے اور بمباری بند کروائے تفصیلات کے مطابق شباب ملی نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سمن آباد موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں شباب ملی کے سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ سو ل سوسائٹی کے افراد کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین اسرئیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر تین گھنٹے تک ٹریفک جام رہی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شباب ملی کے رہنما عدنان ملک اورحافظ ناصر کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر بمباری اسرائیل کا بزدلانہ فعل ہے اور سب سے زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ عالمی برادری نے بھی اس پر پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اقوام متحدہ بھی اسرائیل کو روکنے میں ناکام رہی ہے اس سے مسلمانوں پر یہ بات واضع ہو جانی چاہیے کہ کافر کبھی مومنوں کے دوست نہیں ہو سکتے یہ صرف آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اس لئے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اسرئیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیںتین گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرے کا اختتام عدنان ملک نے دعا کروا کر کیا اس کے مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -