اسرائیلی افواج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، خادم حسین

اسرائیلی افواج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے، خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے،اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کا مسلم ممالک سے دوہرہ رویہ مایوس کن ہے،او آئی سی سمیت تمام مسلم تنظیمیں فلسطینی عوام کے لیے آواز بلند کریں،اسرائیل امریکی پشت پناہی سے فلسطینی عوام پر بے دردی سے بمباری کررہاہے،حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلندکرے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے مرکز اہلسنت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم عالمی انصاف کے علمبردارکے منہ پر طمانچہ ہے،انسانیت سوز مظالم پر امریکہ سمیت تمام عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز اور مسلم ممالک کے ساتھ دوہرے رویہ کا منہ بولتاثبوت ہے،امریکہ محض شک کی بنیاد پرکئی ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجاچکاہے جبکہ اسرائیل مظالم کی پشت پناہی میں اہم کردار ادا کررہاہے،انہوں نے کہاکہ دنیابھر میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جبکہ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک ایک ہوکر فلسطین سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کے لیے اہم کردار اداکریں،
پاکستان عام اسلام کی نمائندہ ملک ہے حکومت وقت اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورموں پر فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھائیں،اجلاس میں لاہور کے صدر حافظ حسین احمد،شیخ محمد اکمل،قاری محمد عثما ن قاسمی ودیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی،بعدازاں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔