وقار احمد میاں کی صحافی اسد اقبال پر ٹریفک وارڈنز کے تشدد کی مذمت

وقار احمد میاں کی صحافی اسد اقبال پر ٹریفک وارڈنز کے تشدد کی مذمت

  

لاہور ( وقائع نگار)لاہور چیمبر میں فاﺅنڈرز گروپ کے رہنما اور انجمن تاجران آٹوپارٹس کے صدر وقار احمد میاں نے صحافی اسد اقبال پر ٹریفک وارڈنز کے بہیمانہ تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقع کا نوٹس لیں اور غنڈہ گردی کرنے والے وارڈنز کی ملازمت سے برخاستگی اور فوری گرفتاری کے احکامات صادر کریں ایک بیان میں وقار احمد میاں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کو عوام کی خدمت اور ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے ہر جگہ باقاعدہ غنڈہ گردی شروع کردی ہے، عوام سے رشوت طلب کی جاتی ہے ، بلاوجہ چالان کیے جاتے ہیں اور مطالبات نہ ماننے والوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وقار احمد میاں نے کہا کہ شہریوں پر ٹریفک وارڈنز کے تشدد کے واقعات تو کافی عرصے سے رونما ہورہے ہیں لیکن اب صحافی بھی ان کی غنڈہ گردی سے محفوظ نہیں۔  وقار احمد میاں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی اسد اقبال پر تشدد کرنے والے غنڈہ گرد وارڈنز کو فوری طور پر ملازمت سے برخواست کرکے گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کے احکامات صادر کریں وقار احمد میاں نے کہا کہ ان منہ زور ٹریفک وارڈنز کو نکیل نہ ڈالی گئی تو پھر عوام خود ان کا احتساب کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -