سنت نبوی پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونے سے ہی ملکی حالات بہتر ہونگے، یوسف پسرور ی
لاہور(پ ر) جامع مسجد ربانی اہلحدیث پنکھوں والا کارخانہ میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں حضرت مولانا حافظ محمد یوسف پسرور ی نے شرکت کی انہوں نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات تبھی بہتر ہوں گے جب صحیح معنوں میں تمام مسلمان اتباع رسول کرتے ہوئے سنت نبوی پر عمل پیرا ہوں اور اپنے اس ماہ مقدس میںاپنے گناہوں کی معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام مسلمانوں کو سچے دل کے ساتھ تذکیہ نفس کرتے ہوئے اسلامی احکامات پر عمل کرنا چاہئے تمام گناہوں اور کوتاہیوں سے بچنا چاہئے کانفرنس میں ڈی سی او شالیمار ٹاﺅن لاہور میاں محمد ظفر، معروف سماجی شخصیت حاجی محمد فیاض، قاری شاہد، حافظ طیب، احمد فیاض، انس فیاض، میاں عامر، اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔