امین فہیم نے مشرف کے معاملے پر پارٹی رہنماو¿ں کو بیان بازی سے روکدیا

امین فہیم نے مشرف کے معاملے پر پارٹی رہنماو¿ں کو بیان بازی سے روکدیا

  

اسلام آباد(اے این این)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے مشرف کے معاملے پر پارٹی رہنماو¿ں کو بیان بازی سے روک دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ سانپ نکل گیا ، اب لکیر کو پیٹنا مناسب نہیں ، تمام جمہوری جماعتیں جنرل مشرف سے جان چھڑانا چاہتی تھیں ۔ تمام جمہوری جماعتوں نے مشرف کے مواخذے کی کوشش کی اور اسی مواخذے کے دبا میں آ کر ہی جنرل مشرف مستعفی ہو کر چلے گئے ۔ امین فہیم نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے عزت ہے مگر اس مسئلے پر مزید بیان بازی نہیں ہونی چاہئے۔

مزید :

علاقائی -