سکھر : بیگ چوری کرنے کی واردتوں میں ملوث 4خواتین گرفتار
سکھر (بیو رو رپورٹ )پنو عاقل پولیس نے مبینہ گھروں میں گھس کر چوری اور بازاروں میں خواتین کے بیگ چوری کرنے کی واردتوں میں ملوث چارخواتین عابدہ پروین، اربینہ پروین ، گلشن، اور صابرہ کو گرفتار کر کے وومین پولیس اسٹیشن پہنچا دیا جہاں پر پولیس نے انہیں میڈیا سے ملنے نہیں دیا لیکن میڈیا نے از خود ہمت دیکھاتے ہوئے جب گرفتار خواتین سے معلومات حاصل کی تو خواتین نے میڈیا کو روتے ہوئے بتایا کہ ہم لوگ گھروں میں گھریلوں سامان فروخت کرنے جاتی ہیں تاکہ گھر کی کفالت کر سکیں پولیس نے ہمیں بے گناہ گرفتار کیا ہے تاہم پولیس کے مطابق گرفتار چاروں خواتین گھروں میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتی ہے اور بازاروں میں خواتین کے بیگ چوری کرنے میں بھی ملوث ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔