امت مسلمہ متحد ہو جائے،یہود و ہنود نے عالم اسلام کیخلاف جنگی محاذ کھول دیئے ہیں

امت مسلمہ متحد ہو جائے،یہود و ہنود نے عالم اسلام کیخلاف جنگی محاذ کھول دیئے ...

  

                                      اسلام آباد (آن لائن) غز ہ پر اسرائیلی بمباری، مذہبی سیاسی جماعتیں متحد ہوگئیں، اسرائیل پرامن دنیا کے چہرے پر بدنما داغ ہے، اقوام متحدہ کیوں اسرائیلی ظلم و بربریت پر خاموش ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کیونکہ یہود و ہنود نے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کے بعد اب جنگی محاذ بھی کھول دیئے ہیں، ہمیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا، لیاقت بلوچ نے کہاکہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونے کے اصل ذمہ دار امریکہ، یورپ اور چند مسلم حکمران ہیں، اہل پاکستان و فلسطین جسد واحد ہیں ،حافظ سعید نے کہاکہ اسرائیل کا علاج صرف جہاد سے ہی ممکن ہے، فلسطینی سیاست سے میدان عمل میں نکلیں کوئی دوسرا راستہ نہیں، علامہ ساجد نقوی کہتے ہیں امہ ظلم و بربریت کی تصویر بنی ہے اب بھی وقت ہے کہ متحد ہوکر صیہونی و استعماری قوتوں کا مقابلہ کریں، علامہ ناصر عباس نے فلسطین پر اسرائیلی اور عراق پر داعشی جارحیت کا ماسٹر مائنڈ امریکہ کو قرار دیدیا،وفاق المدارس العربیہ نے کہاکہ صرف رونا ہی امت کا مقدر نہیں جہدمسلسل کے ذریعے امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کی فکر کی جائے ، خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کو لگام دے، علامہ عارف واحدی نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کےخلاف عالم اسلام اپنے اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر یکجا ہوں۔ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی جاری مظالم نے پاکستانی قوم ایک مرتبہ پھر متحد کردیا اس سلسلے میں ”آن لائن“ نے مختلف مکاتب فکر و مسالک کے رہنماﺅ ں و تنظیموں سے رابطہ کیا تو سب نے ایک آوا ز میں کہاکہ اسرائیل کے ناپاک وجود کے باعث دنیا کا امن خطرے میں ہے اس سلسلے میں جب ملی یکجہتی کونسل و جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے بات کی گئی تو انہوںنے کہاکہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونے کا اصل ذمہ دار امریکہ، یورپ اور چند مسلم حکمران ہیں جبکہ اسرائیل امریکہ کا لے پالک ہے۔ انہوںنے کہاکہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی اقوام متحدہ سمیت او آئی سی کی مذمت تک نہ کرنا افسوسناک ہے لیاقت بلو چ نے کہاکہ اہل فلسطین اور پاکستان جسد واحد کی طرح ہیں اور یکجان دو قالب ہیں ہم غم کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملی یکجہتی کونسل اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ سعید نے کہاکہ اسرائیل کو ظلم سے روکنے کے لیے جہاد کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر فلسطینی رہنماﺅں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ فلسطینی اب سیاست کرنے کی بجائے افغانوں کی طرح میدان میں نکلیں کیونکہ اسرائیل کا علاج صرف جہاد سے ہی ممکن ہے۔

مزید :

علاقائی -