ایم کیوایم کے کارکن کے قتل پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

ایم کیوایم کے کارکن کے قتل پر الطاف حسین کا اظہار افسوس

  

کراچی ( پ ر ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ95کے کارکن سید منظر عباس زیدی کے قتل پر گہرے دکھ افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ انہوں نے کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید منظر عباس جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

مزید :

علاقائی -