وزیر آباد ،تیز رفتار ٹرک خانہ بدوشوں کے ریڑھے سے ٹکرا گیا ،3بچے جاں بحق ،2شدید زخمی

وزیر آباد ،تیز رفتار ٹرک خانہ بدوشوں کے ریڑھے سے ٹکرا گیا ،3بچے جاں بحق ،2شدید ...

  

                              وزیرآباد(نامہ نگار) تیز رفتار ٹرک کی خانہ بدوش ریڑھے کو ٹکرتین بچے جان بحق باپ سمیت تین شدیدزخمی،ایک کی حالت تشویشناک جبکہ دو خچر بھی ہلاک ایک زخمی۔خانہ بدوش صدا بہار اپنے بیوی اور5بچوں کے ہمراہ ریڑھے پر سوار ہو کر وزیرآباد آ رہے تھے تھانہ صدر کے علاقہ احمد نگر روڈ پر سڑک کنارے کھڑے ریڑھے کو تیزرفتار ٹرک نمبری PKY.173 نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں12 سالہ لڑکا گلاب حسین،5 سالہ لڑکی نغمہ موقع پر جبکہ2 سالہ اللہ کلی ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔ریڑھا بان صدا بہار،8 سالہ علی حیدر،5 سالہ حیدر شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ،8 سالہ علی حیدر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ ریڑھا تبا ہ اور دو خچر بھی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچہ خچر بھی زخمی ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -