گرفتار کیا جانے والا حیدر بیگ مطلوب ملزم ہے،رینجرز

گرفتار کیا جانے والا حیدر بیگ مطلوب ملزم ہے،رینجرز

  

کراچی(پ ر)پاکستان رینجرزسندھ نے گزشتہ روز نیو کراچی سے حراست میں لئے گئے حیدر بیگ کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حیدر بیگ مطلوب ملزم ہے، اور بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ قتل کی 12 وارداتوں میں مطلوب ہے۔ ملزم نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان کے مطابق رینجرز تمام علاقوں میں بلاتفریق آپریشن کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -