رمضان بازار میں ناقص پھلوں کی فروخت پر اسٹنٹ کمشنر قصور کو تبدیل کر دیا گیا

رمضان بازار میں ناقص پھلوں کی فروخت پر اسٹنٹ کمشنر قصور کو تبدیل کر دیا گیا ...

  

                      لاہور(پ ر )کمشنر لاہور نے رمضان بازار قصور میں غیرمعیاری پھل کی فروخت جاری رہنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو تبدیل کر دیا ہے۔ کمشنر لاہورراشد محمود لنگڑیال کو بعض ذرائع سے معلوم ہوا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر قصور نے رمضان بازار میں پھل وغیرہ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔ صوبائی سیکرٹری زراعت نے رمضان بازار قصور کے اچانک دورے کے دوران شکایات کے درست ہونے کی تصدیق کی۔ جس پر کمشنر لاہور راشد محمود لنگڑیال نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصور کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -