رمضان میں عمرہ زائرین بار بار عمرے کرنے سے گریز کریں،سعودی محکمہ شہری دفاع

رمضان میں عمرہ زائرین بار بار عمرے کرنے سے گریز کریں،سعودی محکمہ شہری دفاع

  

مکہ مکرمہ (ڈویلپمنٹ سیل ) سعودی محکمہ شہری دفاع نے عمرہ زائرین اور مسجد الحرام میں آنے والے دیگر عبادت گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس کے نتیجے میں کسی بھی جگہ بالخصوص کعبہ کے پاس لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو جائے۔طواف کے بعد دو رکعت نفل مسجد الحرام میں کسی بھی جگہ ادا کئے جا سکتے ہیں ‘اس کے لئے کعبہ کے قریب یا مقام ابرہیم کے پاس کھڑا ہوناضروری نہیں۔رمضان میں ایک مرتبہ عمرہ کر لینے والے بار بار عمرے کرنے سے گریز کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی آرام اور سہولت سے یہ سعادت حاصل کر سکیں۔زائرین سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد کے اندر جگہ کی دستیابی کے بارے میں معلومات دینے کے بارے میں دروازوں پر نصب لائٹوں کی پابندی کریں۔صرف سبز روشنی کی صورت میں اندر آئیں‘سرخ روشنی کا مطلب یہ ہے کہ مسجد کے اندر جگہ نہیں اس لئے باہر ہی قیام کریں۔سعودی وزارت حج بھی مکہ مکرمہ میں جاری توسیعی اور تعمیراتی کاموں کے پیش نظرعارضی طورپرحاجیوں کی تعداد محدود کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

عمرہ زائرین

مزید :

صفحہ آخر -