سماجی اختلافات اور باہمی تعلقات میڈیا پر زیر بحث لانا درست نہیں،سعودی مفتی اعظم

سماجی اختلافات اور باہمی تعلقات میڈیا پر زیر بحث لانا درست نہیں،سعودی مفتی ...

  

ریاض(ڈویلپمنٹ سیل )مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیزبن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ سماجی اختلافات اور باہمی تعلقات کو میڈیا پر زیر بحث لانا درست نہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں فریقین ایک دوسرے پر الزام تراشی اور دشنام طرازی پر اتر آتے ہیں-غلطی کرنا انسانی فطرت میں شامل ہے تاہم لوگوںمیں بہترین وہ ہیں جو فوراً نادم ہو کر اپنی اصلاح کی کوشش کریںاور گالی گلوچ اور دوسروں کی بے عزتی اوربدنامی کا باعث بننے کی بجائے اپنی اصلاح کریں-سعودی دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں اپنے خطبہ کے دوران مفتی اعظم نے کہا کہ صحافی اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اپنی تحریروں اور اعمال کے ذریعے معاشرے کی درست راستے کی طرف رہنمائی کے سلسلے میںاہم خدمات انجام دے سکتے ہیں -اس مقصد کے لئے وہ ایسے لوگوں کی سرگرمیوں کو نمایاں کریں جو دوسرے کے عیب تلاش یا ان کے خلاف نفرت ابھارے بغیر لوگوں کے لئے اچھی مثالیں اور نمونے قائم کرتے ہیں-صحافی معاملات میں دانائی ‘ہمدردی اور افہام و تفہیم کا رویہ اپنا کر لوگوں کے دلوں کو متحد کریں اور قوم کوتقسیم نہ کریں- انہوں نے کہا کہ دوسرے کے ساتھ معاملات کرنے کے دوران اچھے الفاظ کا استعمال اہل ایمان کابہترین ہتھیار ہے تا ہم مذاکرات کامطلب یہ نہیں کہ ان سے اسلام کے بنیادی ستونوں اوراصولوں کونقصان پہنچے -

سعودی مفتی اعظم

            

مزید :

صفحہ آخر -