مسلم ممالک اقوام متحدہ کو اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر آمادہ کریں، ساجد میر

مسلم ممالک اقوام متحدہ کو اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر آمادہ کریں، ساجد میر

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیل کے ظالم ہاتھوں کو روکے۔فلسطین کے حوالے سے مسلم امہ کی تقسیم افسوس ناک ہے۔اسرائیل کی ناجائز ریاست کی تخلیق فساد کی بنیادی جڑ ہے۔ مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے اقوام متحدہ کو اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر آمادہ کریں۔مرکزی دفتر میں علماءکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت پوری دنیا سے یہودیوں کو لا کر فلسطین میں بسادیا گیا ہے۔جنہوں نے اپنے مغربی آقاﺅں کی مدد سے خطے کے اصل وارثوں اور مالکوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا۔ فلسطینی اپنی آزادی کی خاطر سر دھڑ کی بازی لگانے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ فلسطین کی آزادی کے لئے کوئی لائحہ عمل اختیار کرے۔ خود فلسطینیوں کو بھی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔ بدقسمتی سے او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اسکے مقابلے میں ہمیں اقوام متحدہ پر اپنا سفارتی اور سیاسی دباﺅ بڑھانا چاہیے۔

ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -