حکومت جتنی بھی رکاوٹیں کھڑ ی کر لے ،لاکھوں لوگ ڈی چو ک پہنچیں گے، اعجاز چودھری

حکومت جتنی بھی رکاوٹیں کھڑ ی کر لے ،لاکھوں لوگ ڈی چو ک پہنچیں گے، اعجاز چودھری

  

لاہور ( وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجا ز احمدچوہدری نے مقامی ہوٹل میں مینارٹی ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام مینارٹی ونگ پنجاب کے عہدیداروں کونوٹیفیکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلے،جوکچھ بھی کرلے عمران خان کی قیادت میںلاکھوںلوگ14 اگست کو ڈی چوک پہنچیں گے، حکومت کاکام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو راستہ دے کیونکہ احتجاج جلسے ،جلوس کرنا اپوزیشن کاحق ہے، شریف برادران نے ماڈل ٹاﺅن کے سانحہ سے کچھ نہیںسیکھا ، 14 اگست کے آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ شرکت کریںگے، انہوںنے کہاکہ 11 مئی کے انتخابات دھاندلی سے بھرپورتھے، عدلیہ پارلیمنٹ سمیت تمام عدالتی دروازے کھٹکھٹائے کہیں سے بھی انصاف نہیں ملا، مجبوراًسڑکوںمیں آکر احتجاج کرنا پڑا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف رنگ ونسل ، مذہب ، زبان اورفرقوں سے پاک معاشرہ چاہتی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ہر کسی کو یکساں مواقع اور انصاف ملے، اعجازچوہدری نے تقریب میں ایک قرارداد پیش کی جس کو تقریب میںشریک ہندو ، سکھ اور کرسچن کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیرتعداد نے قرار داد کومنظور کیا،جس میں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت ،بربریت اوردہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، اعجازچوہدری نے تمام عہدیداروں کومبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں اعجازچوہدری اور شنیلہ روت نے مینارٹی ونگ پنجاب کے عہدیدارو ں کامشترکہ اعلان کیااور ان عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں جن میں سینئرنائب صدور پنجاب مہندر پال سنگھ ، طارق جاوید، نائب صدور پیلومینابھٹی ، ناول کشور، ثمر نذر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجازعالم، جوائنٹ سیکرٹری ارسلان ولیم، سیکرٹری انفارمیشن شاہد عظیم ،میڈیا سیکرٹری ایس ایم صابر،فنانس سیکرٹری جوزففائن،یوتھ سیکرٹری سنیل ارشد، وومن سیکرٹری فرزانہ بھٹی شامل ہیں۔ اس موقع پر یوحناآباد سے پیپلزپارٹی کے صدر یونس فضل نے اپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت تحریک انصاف میںشمولیت کااعلان کیا

مزید :

صفحہ آخر -