فلسطینیوں کی خونریزی مسلمانوں کا ہی انسانیت کا مسئلہ ہے،شجاعت

فلسطینیوں کی خونریزی مسلمانوں کا ہی انسانیت کا مسئلہ ہے،شجاعت

  

لاہور( آ ن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین نے بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت فلسطینیوں کی خونریزی پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے پوری دنیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو اس جارحیت سے بچانے کیلئے فوری اور مو¿ثر کارروائی کریں۔ انہوںنے ایک بیان میں کہا کہ یہ صرف عربوں، مسلمانوں اور او آئی سی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ بے گناہ انسانوں کے قتل، انسانیت اور انسانی حقوق کی بزور قوت کھلم کھلا خلاف ورزی کا مسئلہ ہے جس کی ہر انسان کو مذمت کرنی چاہئے اور دنیا کے تمام ممالک کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -