عمران سے اپیل ہے 14 اگست کو جلسہ کر کے قوم کو تقسیم نہ کریں ،سعد رفیق

عمران سے اپیل ہے 14 اگست کو جلسہ کر کے قوم کو تقسیم نہ کریں ،سعد رفیق

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان 14اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرکے یوم پاکستان کو یوم احتجاج نہ بنائیں جب پاکستان کی مسلح افواج ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔حکومت عمران خان سے بات چیت کے لیے تیارہے۔ تمام مسائل بات چیت اور آئینی طریقے سے حل ہونے چاہیے۔طاہر القادری سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر اس سے پہلے ان کو پرویز الہی جیسے ” پھپے کٹنی“ اور شیخ رشید جن کے ” پلے کھکھ“ نہیں ہے، سے جان جھڑانا ہوگی۔سابقہ ادوار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کام کر رہی ہے۔ نئے پاور ہاﺅسز لگانے کے ساتھ ساتھ فرسودرہ ٹرانسمیشن لائنوںکو تبدیل کرنے کے لیے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں عمران خان سے اپیل کرتاہوںکہ 14اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرکے قوم کو تقسیم نہ کریں ۔یوم آزادی کی اسلام آباد میں تقریب میں عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ یوسف رضا گیلانی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کاپرویز مشرف کو ہٹانے کے سلسلے میں پی پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ اس سلسلے میں جہانگیر بدر اور فرحت اللہ بابر کا بھی تردیدی بیان آچکا ہے۔مسلم لیگ ن نے ملک میں آمریت کے خاتمے اور عدلیہ کی بحالی کے لیے آصف علی زرداری کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

سعد رفیق

 

مزید :

صفحہ آخر -