پیپلز پارٹی آپس کی لڑائی میںاے این پی کو نہ گھسیٹے،سینیٹر زاہد خان

پیپلز پارٹی آپس کی لڑائی میںاے این پی کو نہ گھسیٹے،سینیٹر زاہد خان

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آپس کی لڑائی میں ان کی جماعت کو نہ گھسیٹے۔سینیٹر زاہد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب مشرف کے مواخذے کا معاملہ چل رہا تھا، اس وقت قمر زمان کائرہ بہت جونیئر تھے، اتحادیوں کے اجلاس میں زرداری ہاﺅس میں قمر زمان کائرہ کو کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ فرحت اللہ بابر آصف علی زرداری کے ساتھ ہوتے ہیں، سینٹر فرحت اللہ کا بیان درست ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آپس کی لڑائی میں اے این پی کا نام لینے سے گریز کرے ہم پی پی پی کی آپس کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے پر چار جماعتوں نے اتفاق کیا تھا جن میں آصف زرداری،نوازشریف،فضل الرحمان اور اسفند یار ولی شامل تھے جبکہ سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے مواخذے کے ڈر سے استعفیٰ دیا تاہم پیپلزپارٹی نے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔

سینیٹر زاہد خان

مزید :

صفحہ آخر -