شرح سود میں ایک فیصد فوری کمی کی جائے:ایف پی سی سی آئی

شرح سود میں ایک فیصد فوری کمی کی جائے:ایف پی سی سی آئی

  

لاہور(وقائع نگار) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے ڈسکاو¿نٹ ریٹ میں ایک فیصد کمی کا مطالبہ کردیا۔فیڈریشن کے صدر زکریا عثمان کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی سے ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ میں بہتری آرہی ہے تاہم پیداواری لاگت اور بینکوں سے کم کریڈٹ کے اجرا کی وجہ سے گروتھ اب بھی کم ہے۔ زکریا عثمان نے کہا کہ پہلے ملک میں جی آئی ڈی سی کے باعث پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ ملک کو کاروباری ماحول کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں فوری ایک فیصد کمی کی جائے۔

 مطالبہ

مزید :

صفحہ آخر -