کھجور میں پائی جانے والی شکرگنے کی شکر سے زیادہ مفید ہے ،بشیر مہدی

کھجور میں پائی جانے والی شکرگنے کی شکر سے زیادہ مفید ہے ،بشیر مہدی

  

لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ کھجور میں پائی جانے والی شکرگنے کی شکر سے زیادہ مفید ہے اور یہ جسم میں فوری شامل ہوجاتی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھجوردوابھی ہے او رغذا بھی ہے بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ کھجور کی گھٹلی سے کافی تیارکی جاتی ہے اسے سکھا کر استعمال میں لایا جاتا ہے،یہ ڈیٹ کافی کہلاتی ہے ،کھجور جہاں شکر کی کمی پوری کرتی ہے وہاں انتڑیوں اور پیٹ کے امراض میں بھی مفید ہے ،انہوں نے کہاکہ کمزور دل افراد کھجوروں کاشربت استعمال کریں،رات بھر کھجوروں کوپانی میں بھگودیں اور صبح اسے پانی میں کچل کر استعمال کریں،کھجور میں انتہائی اعلی غذائی اجزا پائے جاتے ہیں کھجور کھانے سے جسم میں قوت پیدا ہوتی ہے،اگرکھجور کے ساتھ آب زم زم استمال کیا جاتا ہے،یہ دونوں قدرت کی عظیم نعمتیں ہیں،کھجورکھانے سے قبض دور ہوتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -