دیامربھاشا ڈیم منصوبہ 17سال کیلئے ملتوی کرنا قومی مفاد کے منافی ہے،راجہ عدیل

دیامربھاشا ڈیم منصوبہ 17سال کیلئے ملتوی کرنا قومی مفاد کے منافی ہے،راجہ عدیل

  

لاہور(وقائع نگار)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے دریائے سندھ پر بننے والا کثیر المقاصد دیا مر بھاشا ڈیم کا منصوبہ ملتوی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیا مربھاشا ڈیم کا منصوبہ 17سال کیلئے ملتوی کرنا قومی مفاد کے منافی ہے کیونکہ اس وقت بجلی بحران نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹریز کی پیدواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے اور ملک میں بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پن بجلی منصوبے سستے ترین ذرائع ہیں ،سستی ترین بجلی اور زراعت کیلئے وافر پانی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم منصوبہ سمیت پن بجلی کے تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں،تمام پن بجلی منصوبوں میں کالا باغ ڈیم منصوبہ ہی واحد منصوبہ ہے جو جلد مکمل ہوسکتا ہے ، راجہ عدیل نے کہا کہ چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو صنعت کو وافر خام مال مہیا ہوگا اور چمنیوں سے نکلنا شروع ہوجائے گا ۔6.1ملین فٹ پانی کا ذخیرہ کرنے والے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔اور حکومت کو بھی گردشی قرضوں سے نجات مل جائے گی ۔ کالا باغ ڈیم سے کی تعمیر سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ والی4ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ۔اس سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال دریاؤں میں زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔پنجاب کے کسانوں کی بلاواسطہ اور صنعتکاروں کی بلواسطہ خوشحالی کا راز کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں مضمر ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کیلئے باہمی اختلافات ختم کروائیں اور اتفاق رائے سے اس کی تعمیرشروع کروائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -