اسسٹنٹ کمشنر قصور کو رمضان بازاروں میں ناقص انتظامات پر سرنڈر کر دیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر قصور کو رمضان بازاروں میں ناقص انتظامات پر سرنڈر کر دیاگیا

  

لاہور(پ ر) کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے رمضان بازاروں میں ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنرقصور شاہ رخ خان نیازی کو سرنڈر کر دیا۔ اے سی قصور کے خلاف یہ کارروائی رمضان بازاروں میں پھلوں کے معیار کو بہتر نہ کرنے پر کی گئی ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن کو ذرائع سے پتہ چلا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر قصور نے واضح ہدایات کے باوجود اپنے زیر انتظام رمضان بازاروں میں بہتری پیدا نہ کی تھی۔ کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب سے بھی اپنے قصور رمضان بازاروں کے دورے کے بعد اے سی قصور کے زیر انتظام رمضان بازاروں میں پھلوں کے معیار کے بہتر نہ ہونے کی رپورٹ بھی موصول ہوئی تھی،کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے اور رمضان بازاروں کو ہر روز کی رپورٹوں کی بنیاد پر مانیٹر کرکے عوام کے لیے حقیقی سہولت بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -