پرویزخٹک بجلی بحران پر سیاست نہ چمکائیں،رانا بابر

پرویزخٹک بجلی بحران پر سیاست نہ چمکائیں،رانا بابر

  

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سابق حکمرانوں کا پیدا کردہ مسئلہ ہے۔پرویزخٹک اس مسئلہ پر سیاست نہ چمکائیں۔ن لیگ اس مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ گڈانی پراجیکٹ پی سی ون چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی پیدا کرنے کے لئے تھر مل ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار ماضی کی حکومتوں کی ایک بڑی غلطی تھی۔ کثیرالجہتی حکمت عملی کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر بجلی کے بحران کو حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جار رہے ہیں جن میں کوئلے ، سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے منصوبوں پر عمل درآمد ، بجلی و گیس کی چوری کے سد باب اور گردشی قرضوں پر کنٹرول شامل ہیں۔ توانائی بحران کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں کھڑا ہونا گا اور ہم دنیا اور آنے والی نسلوں کے سامنے بجلی کے بحران کو حل کرکے سرخرو ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -