نوازشریف ہربار اپنی اناکے ہاتھوں فناہوئے ،چودھری الطاف شاہد

نوازشریف ہربار اپنی اناکے ہاتھوں فناہوئے ،چودھری الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ہربار اپنی اناکے ہاتھوں فناہوئے مگرانہوں نے ہمیشہ دوسروں کوقصوروارٹھہرایا۔ماضی کی بدترین ناکامیوں کے باوجود ان کاطرزحکمرانی تبدیل نہیں ہوا ۔وہ خودکووزیراعظم کی بجائے مغل اعظم اورآئین وقانون سے ماورا سمجھتے ہیں ۔پاکستان میں ڈیل ،فارورڈبلاک ،لوٹا ازم،لفافہ اوربریف کیس سیاست کی ابتداء میاں نوازشریف کے دوراقتدارمیں ہوئی ۔چھانگا مانگابھی میاں نوازشریف نے دریافت کیا ورنہ اس پرفضامقام سے کوئی واقف نہ تھا ۔شریف برادران کاتعمیراتی منصوبوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پراپنے کارخانوں کاسریا بیچنے کا اقدام بھی گینز بک آف ورلڈریکارڈ میں درج کیا جائے ۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔چودھری تبریز،اورھاچودھری ،پرویز نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی،اورسیّدسلمان اکبرنے بھی خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف نے اپنی مرضی اور منشاء سے منصب صدارت سے استعفیٰ دیاتھا ،انہیں فوجداری مقدمات کے نام پرڈر انے دھمکا نے والے ابھی پیدانہیں ہوئے۔وزیراعظم میاں نوازشریف2008ء میں وطن واپسی کے وقت خود نیشنل اورانٹرنیشنل میڈیا کے روبرو سرورپیلس جدہ جانے کیلئے کی گئی ڈیل کااعتراف کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدپرویز مشرف کی ڈکشنری میں ڈیل یاڈھیل کے الفاظ شامل نہیں ہیں۔پرویز مشرف نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ،حکمران جماعت کے سیاستدانوں کی طرح ان کے قول وفعل میں تضاد نہیں پایاجاتا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اب بھی آئین اورقانون کی طاقت سے اپنے سیاسی مستقبل کاہر اہم فیصلے کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -