اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب کو یکجان اور متحد ہو نا ہو گا ، علامہ یو سف اعوان

اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب کو یکجان اور متحد ہو نا ہو گا ، علامہ یو سف اعوان

  

لاہور ( پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب علماء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ امر یکہ جو کہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمدار سمجھتا ہے مگر غزہ میں جو مسلمان فلسطینی شہید کئے ہیں اور تشد د کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک اور جس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے مگر امر یکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے خاموشی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب کو یکجان اور متحد ہو نا ہو گا کیو نکہ معصوم جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے غزہ میں جاری پر تشد د واقعایات کے خلاف آواز بلند نہ کر نا انتہائی افسوس ناک ہے اور جو ممالک آواز بلند نہیں کر رہے اُن کے ساتھ بھی ایسا ہوا تو کوئی بھی ساتھ کھڑا نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی سخت الفاظ میں مذ مت کر تی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -