عمران خان جشن آزادی کی بربادی کے درپے ہیں،سلیم علی

عمران خان جشن آزادی کی بربادی کے درپے ہیں،سلیم علی

  

لاہور ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ء چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ عمران خان جشن آزادی کی بربادی کے درپے ہیں۔انہیں یو م آزادی کے پروگرام بلڈوزکرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔ کپتان اپنی سیاست کی دکان خیبر پختونخوامیں کیوں نہیں کھولتا،پنجاب کے عوام نے سونامی کوراوی بردکردیا۔لگتا ہے وہ لندن سے مزید ڈکٹیشن لے کر نفاق کابیج بونے کیلئے واپس آئیں گے ۔ اگرعمران خان اس غم کی ماری عوام کومتحد نہیں کرسکتے ،انہیں امید نہیں دے سکتے توانہیں منتشر اورمایوس بھی نہ کریں۔ایک افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ ہمارے قائد وزیراعظم میاں نوازشریف نے توعدلیہ کی آزادی اورججوں کی بحالی کیلئے لانگ مارچ کیا تھا جوکامیاب رہا، عمران خان بتائیں ان کے نام نہاد آزادی مارچ کاہدف کیا ہے۔موصوف نے کس کوکس کی غلامی سے آزاد کرانے کیلئے احتجاجی تحریک شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان میں دم ہے تو ارسلان افتخار اور طاہرالقادری کے الزامات کاجواب دیں ۔ارسلان افتخار گھسیٹ کرعمران خان کوانصاف کے کٹہرے میں لے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت نے عمران خان پرفردجرم عائدکردی ہے ۔ان کے پاس وضاحت یامعذرت کے سواکوئی آپشن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل قلابازیوں اورشعبدہ بازیوں کے سبب ان کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام کسی بیرونی ایجنڈے کی تائید نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سونامی کی ناکامی کے بعدکنٹینر برانڈ انقلاب کاتابوت بھی طیارے پرٹورنٹو واپس چلاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -