سانحہ ما ڈل ٹاﺅن 9 افسروں کے ملوث ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس افسروں میں افراتفری

سانحہ ما ڈل ٹاﺅن 9 افسروں کے ملوث ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس افسروں میں افراتفری ...

  

                               لاہور(زاہد علی خان) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات میں 9افسران کے ملوث ہونے کے بعد اعلیٰ سطح پر پولیس افسران میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور ایک اعلیٰ پولیس افسر نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور ماتحت فورس سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ بیان قلم بند کرانے میں انتہائی احتیاط سے کام لیں اور جان بوجھ کر کسی کو ملوث نہ کیا جائے تاکہ تفتیش خراب نہ ہو۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جو افسران ملوث ہیں وہ خود کو بے گناہ قرار دے رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے ان بیانات کی روشنی میں وہ تمام ثبوت بھی طلب کر لئے ہیں تاکہ حقائق کی تصدیق ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتحت اہلکاروں کو ان کے افسران نے بھی بریفنگ دی ہے ٹیم کے سربراہ نے تمام ثبوتوں کے ساتھ بیان قلم بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور نام و بیانات حلف نامے کے ساتھ علم بند ہوں گے۔

افراتفری

مزید :

صفحہ آخر -