جرمنی ارجنٹائن کو 1,0سے ہرا کر فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

جرمنی ارجنٹائن کو 1,0سے ہرا کر فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

  

                     ریوڈی جنیریو(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال کے عالمی کپ میں جرمنی نے ا رجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دیگر چوبیس سال بعد ورلڈ کپ کا تا ج اپنے سر پر سجا لیا۔جرمنی کی طرف سے واحد گول ماریو گوٹزے نے کیا،اس سے پہلے میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا ہے اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔ ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے دوسرے ہاف میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی۔ میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹائن نے جرمنی کے خلاف ایک گول کیا تاہم ریفری نے اسے سائیڈ فاﺅل کی وجہ سے مسترد کر دیاجس کے باعث ارجنٹائن جرمنی کے خلاف برتری حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ جرمنی کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کیلئے کئی بہترین حملے کئے تاہم کامیابی نہ ملی۔پہلے ہاف میں جرمنی کے2کھلاڑیوں کو ییلو کارڈ دکھائے گئے، کھیل کے 43ویں منٹ میں ارجنٹائن کے گول کیپر نے یقینی گول روک دیا،میچ کے پہلے ہاف کے آخری پندرہ منٹ میں میسی اپنے رنگ پر آنا شروع ہو گئے اور دو مرتبہ جرمنی کے گول پوسٹ کے قریب پہنچے لیکن گول نہ کر سکے۔دوسرے ہاف کے59ویں منٹ میں ارجنٹائن کے گول کیپر نے جرمن حملہ ناکام بنا دیا جبکہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کو ییلو کارڈ دیا گیا۔سنسنی خیز فائنل میچ دیکھنے کے لئے جرمن چانسلر اینجلا مرکل، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوم اور سابق فٹبالرڈیوڈ بیکھم کے علاوہ 2ہزار عالمی شخصیات بھی80ہزار شائقین کے ساتھ سٹیڈیم موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -