آپریشن ضرب عضب میر علی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،دہشتگردوں کے 5ٹھکانے تباہ

آپریشن ضرب عضب میر علی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،دہشتگردوں کے 5ٹھکانے تباہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     راولپنڈی(اے این این)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ آج صبح میر علی میں کارروائی کے دوان متعدد دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں،جبکہ دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آج جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی ،دہشت گردوں کے گولہ بارود کے ذخیروں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکا نے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -