مشرف نے مواخذے سےبچنے کیلئے استعفٰی دیا ،پیپلز پارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی ،رضا ربانی

مشرف نے مواخذے سےبچنے کیلئے استعفٰی دیا ،پیپلز پارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی ...

  

                                                                کراچی(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سنیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پرویز مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی تھی اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مشرف کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے،پیپلزپارٹی کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بےنظیر بھٹو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی سطح پر کوئی معاہدہ نہیں کیا،پرویز مشرف کے مواخذے کے لئے چاروں اسمبلیوں نے قرارداد پاس کی تھی اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بھی بنی تھی،جس میں پرویز مشرف کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی تھی جس بچنے کے لئے پرویز مشرف نے استعفیٰ دیا۔وہ اتوار کو پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،رضا ربانی نے کہا کہ جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شیریں رحمان،احسن اقبال وغیرہ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ مشرف کو صدر نہیں مانتے اس لئے انہوں نے اس سے حلف لینے سے انکار کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -