اسرئیل کا پہلا زمینی حملہ ،غزہ خالی کرنے کا حکم بمباری سے فلسطینی شہداءکی تعداد200ہو گئی

اسرئیل کا پہلا زمینی حملہ ،غزہ خالی کرنے کا حکم بمباری سے فلسطینی شہداءکی ...

  

                         غزہ(خصوصی رپورٹ)اسرائیلی نے'حفاظتی کنارہ' آپریشن کے آغاز کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شمالی غزہ کی پٹی میں اسپیشل میرینز فورس کے ذریعے پہلی مرتبہ زمینی کارروائی کی ہے۔ اور صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ کو خالی کرنے کے لیے شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے علاقہ مکینوں کو انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو گھر خالی کرکے علاقے سے چلے جائیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے چلے جانا فلسطینیوں کے اپنے مفاد میں ہے۔فلسطینی پولیسچےفکے گھرپر حملے میں اس کے خاندان کے17افراد شہےد ہوگئے ،صہیونی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لیرنر نے صحافیوں کو بتایا کہ میرینز اسپیشل فورس نے زمینی حملہ غزہ کے ساحلی علاقے میں کیا تاکہ دور مار راکٹ باری کرنے والے علاقے میں نصب لانچرز کو تباہ کیا جا سکے۔"فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ اسپشل فورس کے اہلکاروں پر جوابی حملہ بھی کیا گیا جس میں چار اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اسلامی جہاد اور حماس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ہفتے کی صبح ان کے جنگجوﺅں اور اسپیشل میرینز فورس کے درمیان شمال مغربی غزہ کے ساحل کے قریب السودانیہ علاقے میں جھڑپیں ہوئیں۔اسرائےلی فوجی ساحل سے آگے نہےں جا سکے،گذشتہ چند دنوں سے اسرائیلی قیادت نے حماس کی راکٹ باری کی صلاحیت ختم کرنے کے لئے مختلف اہداف پر بمباری کے ساتھ غزہ کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کی دھمکیاں دینا شروع کر رکھی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے ہفتہ اور اتوار کی شب غزہ کی پٹی پر تقریبا 20 فضائی حملے کئے جس کے بعد گذشتہ منگل سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 ہو گئی جبکہ 1329 افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملے میں سکیورٹی ہیڈ کوارٹر اور پولیس سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا،ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 میزائل اسرائیلی علاقے پر داغے جا چکے ہیں، اس طرح ابتک فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیل پر 800 راکٹ داغ چکی ہیں، جن میں 127 کو امریکی میزائل شکن دفاعی سسٹم 'آئرن ڈوم' نے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

مزید :

صفحہ اول -