حکمران جو مرضی کر لیں 14اگست کو آزادی مارچ ضرور ہو گا،عمران خان

حکمران جو مرضی کر لیں 14اگست کو آزادی مارچ ضرور ہو گا،عمران خان

  

                              چنیوٹ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران چاہے جو مرضی کرلیں مگر 14اگست کو آزادی مارچ نکال کر قوم کی نفرت کا پیغام حکمرانوں پر واضع کردیں گے اور اس میں تمام جماعتیں پی ٹی آئی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ چلیں گی اور اس کےلئے ہم کسی سے اجازت لینے والے نہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی چنیوٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ چودہ اگست درحقیقت آزادی خوشحالی اور نئے نظام کی تکمیل کا دن ہے اور اس کے حصول کےلئے ہمارے آباﺅ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دیں مگر صد افسوس کے گزشتہ تریسٹھ برس سے اس ملک کے حکمران اور جرنیل قوم کو لوٹ رہے ہیں اور اس قوم کی تمناﺅں کا خون کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چودہ اگست 2014ءموجودہ حکمرانوں سے نفرت کے اظہار کا دن ہے لٰہذا پوری قوم کو چاہیے کہ وہ ظالم حکمرانوں کے خلاف گھروں سے نکلیں تاکہ آزادی مارچ کی حقیقت کھل کر سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کا ہمیں حق ہے اور یہ ہم ضرور اد اکریں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے اسلام آباد ڈی چوک میں جو ”سیاسی لنڈا بازار “لگایا جارہا ہے اس سے کسی کو بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا بلکہ اسلام آباد میں سجائے جانے والے اس بازار سے حقیقت کھل کر قوم کے سامنے آجائے گی انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب فوج کی ذاتی کاوش ہے مگر موجودہ حکمران اپنی جانب سے جھوٹی حمایت کرکے قوم کے سامنے ہیرو بننے کے چکر میں ہیں جبکہ پاکستانی فوج نے اپنے ملک کی سالمیت کےلئے آپریشن ضرب عضب لانچ کیا جس کی حکمرانوں کو خبر تک نہ تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی عوام کے ساتھ سستے رمضان بازاروں کا رنگین ڈرامہ کرکے اربوں روپے کھو کھاتے کررہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -