آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی ،سیکٹروں تلف

آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی ،سیکٹروں تلف

  

لاہور(پنے نمائندے سے)صوبائی دارالحکومت میں عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے9ٹاؤنوں میں تعینات سٹاف نے آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے79کو زہر دیدیا جبکہ324سے زائد کتوں کو گولی سے اڑا دیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر پبلک ہیلتھ کو بھجوائے جانے والی رپورٹ میں آگاہی دی گئی کہ صوبائی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے آپریشن کے مطابق واہگہ ٹاؤن ،نشتر ٹاؤن،اقبال ٹاؤن،سمن آباد ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن،راوی ٹاؤن،عزیز بھٹی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے79کتوں کو زہر دے دیا جبکہ824سے زائد کتوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے یہ آپریشن عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جبکہ اسی آپریشن کی نگرانی ملیریا انسپکٹر نے ہے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کے سٹاف کا کہنا ہے کہ اسطرح کے آپریشن کرتے رہتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -