پنجاب حکومت مشکل گھڑی میں خیبر پختوخواہ بھائیوں کے ساتھ ہے،عرفان دولتانہ

پنجاب حکومت مشکل گھڑی میں خیبر پختوخواہ بھائیوں کے ساتھ ہے،عرفان دولتانہ

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے آئی ڈی پیز کے لیے فنڈریزنگ کا اعلان کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے خیبر پختوخواہ بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔پنجاب حکومت اب تک امدادی سامان پر مشتمل 50 ہزار ٹرک اپنے بھائیوں کے لیے روانہ کر چکی ہے جبکہ 50 کروڑروپے اور کابینہ کے اراکین اور مسلم لیگ ن کے صوبائی اراکین اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ آئی ڈی پیز میں جمع کروا چکے ہیں۔ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔جمہوری حکومت کے فلاحی منصوبو ں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ ملک میں لانگ مارچ اور انقلاب کی نہیں بلکہ امن اوربھائی چارے کی ضرورت ہے ۔چور دووازے سے اقتدار میں آنے کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ۔اور عوام ہی کسی اور کو دوبارہ منتخب کریں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا جمہوری اداروں کا احترام اور پارلیمنٹ کو مقدس سمجھنے کا بیان خوش آئن ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -