گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں کے حولے سے ریونیو افسروں کی کارکردگی رپورٹ مرتب

گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیوں کے حولے سے ریونیو افسروں کی ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے )پرائس کنٹرول چیکنگ، گرانفرشوں کے خلاف کاروائی، اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ ، جرمانے،مقدمات اور اپنے محکمہ کے بنیادی کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچانے والے ریونیو افسران کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے روزنامہ پاکستان کوملنے والی معلومات کے مطابق ماہ رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران 24سے زائد رمضان بازاروں کی چیکنگ،فلور ملز، شوگر ملز،گھی ملز سمیت پرائس کنٹرول کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں مصروف ریونیو سٹاف کی کارکردگی رپورٹ مرتب کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق تحصیل ماڈل ٹاؤن کے تحصیلدار عزیز میر، سٹی کے شفیق چشتی،کینٹ کے رانا امجد، شالیمار کے حافظ عمران، رائے ونڈ کے رانا سجاد،اسد رشید بٹ، اسماعیل شاہد، رانا شاہد، ذوالفقار، انجم اشرف، شوکت ورک، اعظم شاہین ،محمد اکرم ، محمد حسیب ،سید شہباز علی شاہ، سمیت دیگر کے نام سر فہرست ہیں جنہوں نے دن رات کی انتھک محنت کے ساتھ رمضان بازاروں سمیت اپنے محکمہ کی بنیادی ذمہ داریوں کو بھی پورا کیا ہے اطلاعات کے مطابق ڈی سی او لاہور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے والے ریونیو افسران اور سٹاف میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور گولڈ میڈل بھی دیں گے تاہم اس رپورٹ کو رمضان کے تیسرے عشرے میں مکمل کر لیا جائے گا بہترین کارکردگی نبھانے والے آفیسر اور فیلڈ سٹاف کو نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا، دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدا ر عزیز میر نے تاجروں کی مد میں 2لاکھ سے زائد جرمانہ گراں فروشوں کو کیا ہے اور35سے زائد منافع خوروں کو حوالات کی یاترا پر بھیج دیا ہے اس طرح شفیق احمد چشتی نے بھی80ہزار سے زائد جرمانہ کیا اور18سے زائد افراد کو حوالات میں بند کروایا رانا امجد کی جانب سے بھی90ہزار جرمانہ اور 17افراد کو حوالات میں بند کروانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ر انا امجد کی جانب سے75ہزار جرمانہ اور 13افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جانے کی اطلاعات ملی ہیں محمد حسیب کی جانب سے 60ہزار جرمانہ اور9سے زائد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے شوکت ورک اسماعیل، انجم اشرف،رانا مشتاق، حاجی راشد،اظہر،کی جانب سے بھی ہزاروں روپے کے جرمانے اور بڑے پیمانے پر گراں فروشوں کی گرفتاریا کروانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -