لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مو خر کرنے پر غور
لاہور(وقائع نگار) وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا فیصلہ اکتوبرتک موخرکرنے کی تجویز پر غورشروع کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن اورسبسڈی میں بتدریج کمی کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق عارضی طور پر روکنے کی تجویزکا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حکومت ممکنہ عوامی رد عمل کے باعث اکتوبر تک بجلی کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھنے پرغورکر رہی ہے۔