نواز شریف تمام اسلامی ممالک کو اکھٹا کرکے اسرائیل کو سخت پیغام دیں سراج الحق
لاہور( سٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج لحق نے کہاہے کہ تحفظ پاکستان بل کالا قانون ہے جماعت اسلامی اسے سپریم کورٹ میں چےلنج کر ے گی ،غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں پر وحشےانہ بمباری کے خلاف ملک بھر میں 14جولائی سے ہفتہ احتجاج منایا جائے گا، اس دوران ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے اور جلسے ہونگے،اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے فوری طور پر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے، وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف کو آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کرنا چاہےے اور تمام اسلامی ممالک کو اکھٹا کرکے اسرائیل کو سخت پیغام دینا چاہےے ، اسلامی ممالک کی افواج، وسائل آخر کب کام آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے وزیر اعطم طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کو بمباری بند نہ کرنے پر زمینی فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز المرکز اسلامی پشاور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیرا حمد خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ ایڈوکیٹ ، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحرا للہ خان ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سراج الحق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو آئین میں دئےے گئے بنیادی حقوق کے منافی کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس کالے قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریگی۔ انہوں نے کہاکہ محض شک کی بنا پر 15گریڈ کا افسر کسی شہری کو گولی کا نشانہ بنانے کا حکم دے سکے گا اور تفتیش کے لئے لمبے عرصے تک کسی شہری کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے زیر حراست رکھ سکیں گے جو صریح زیادتی اور ظلم ہے۔
سراج الحق