داعش کا (فیفا) کے سربراہ ”سپ بلٹر“ کے نام دھمکی آمیز خط

داعش کا (فیفا) کے سربراہ ”سپ بلٹر“ کے نام دھمکی آمیز خط

  

دوحہ (نیوز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند گروپ ISIS (داعش) نے عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے سربراہ ”سپ بلٹر“ کے نام دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قطر میں ورلڈ کپ کا انعقاد نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملک جلد ہی ”اسلامی خلافت“ کا حصہ بن جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر جگہ تبدیل نہ کی گئی تو ISIS قطری سٹیڈیمز کو لانگ رینج سکڈمیزائلز کے ذریعے نشانہ بنائے گی اور امریکیوں کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے۔ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہم نے 2010ءمیں (جب قطر میں ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا) بھی پیغام بھیجا تھا اور اب ”اسلامی خلافت“ کے قیام کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر میں ورلڈ کپ 2022ءنہیں منعقد کیا جائے گا۔ لہٰذا تجویز یہ ہے کہ کس اور ملک کا انتخاب کرلیا جائے۔ قطر فٹبال ورلڈ کپ 2022ءکے معاملے میں یہ تازہ ترین تنازعہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے یہ الزامات بھی لگائے جاچکے ہیں کہ قطر نے میزبانی رشوت دے کر حاصل کی اور پہلے ہی مغربی میڈیا میں بار بار کسی اور ملک کے انتخاب کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اب ISIS بھی مغربی میڈیا کی ہمنوا بن گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -