شنگھائی،سمندر کی سطح سے 2,200 فٹ بلند جدید ترین ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل

شنگھائی،سمندر کی سطح سے 2,200 فٹ بلند جدید ترین ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل

  

شنگھائی (نیوز ڈیسک) چین کے شہر ہیچی میں 8.5 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سمندر کی سطح سے 2,200 فٹ بلنڈ جدید ترین ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے اور اسے عوام کے لئے اگست میں کھول دیا جائے گا۔ یہ ایئرپورٹ 65 پہاڑوں پر پھیلا ہوا ہے جن کی چوٹیاں اس کی تعمیر کے لئے اڑادی گئی تھیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تعمیر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے چوٹیاں اڑا دی گئیں اور پھر پہاروں کے درمیان خالی جگہیں بھی پر کی گئیں۔ شہر کے ناظم کا کہنا ہے کہ اس ایئرپورٹ کے بارے میں منصوبہ بندی کا آغاز 2001ءمیں کیا گیا۔ اس کا رن وے صرف 1.3 میل لمبا اور 150 فٹ چوڑا ہے، جبکہ ایک طرف 1000 فٹ کی گہری کھائی ہے۔ دیکھا جائے تو اس ایئرپورٹ پر جہاز اتارنا پائلٹوں کے لئے آسان نہ ہوگا۔ یہاں باحفاظت لینڈنگ پائلٹ کی صلاحیتوں کا امتحان بھی ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -