ایران نے بین الاقوامی ثالثی کی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ایران نے بین الاقوامی ثالثی کی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا

  

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ثالثی کی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیگ ثالثی ٹربیونل نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکہ نے الجزائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ یہ معاہدہ ایران، امریکہ اور الجزائر کی حکومتوں کے درمیان 19 جنوری 1981ءکو طے پایا تھا۔ تازہ فیصلے کے مطابق امریکہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ معاہد کی روح سے امریکی عدالتوں میں اپنے شہریوں کی جانب سے ایران کے خلاف دائر کئے جانے والے تمام مقدمات ختم کرے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ ثالثی عدالت میں 30 برس سے زیر التواءتھا۔

مزید :

صفحہ آخر -